لاہور(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 2 گھنٹے تک مرد و خواتین قیدیوں کے مسائل سنے اور جیل میں فراہم کردہ سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔کوٹ لکھپت جیل میں ایک چارپائی پر 3 خواتین قیدی موجود تھیں جبکہ سزائیں پوری ہونے کے باوجود بعض قیدی سلاخوں کے پیچھے زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔ بعض قیدیوں کی اپیلیں 10،10 سال تک نہیں لگیں۔ والد کے انتقال کے باوجود خاتون قیدی کو پیرول پر رہائی نہ مل سکی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مرد و خواتین قیدیوں کی بیرکس کا معائنہ کیا،قیدیوں کے مسائل پوچھے اور جیل عملے کے سلوک کے بارے دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے جیل کے کچن کا معائنہ کیا اور قیدیوں کے کھانے کی کوالٹی چیک کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں کے لئے میڈیکل کی سہولتوں کاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا ، مریضوں کو اچھا علاج معالجہ اور ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گردے و جگر کے امراض میں مبتلا قیدی مریضوں کا علاج پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ سے کرایا جائے اور اس ضمن میں پی کے ایل آئی کا فوکل پرسن مقرر کیا جائے۔ خواتین قیدیوں کے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر اور ڈے کیئر سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیدی بھی انسان ہیں، انہیں بنیادی سہولتوں ملنی چاہئیں۔سزائیں پوری کرنے والے قیدیوں کو رہا کرانے کے لئے اقدامات کریں گے۔ایک قیدی کے لئے ایک چارپائی ہونی چاہیئے۔3 خواتین قیدیوں کے لئے ایک چارپائی ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ جس قیدی خاتون کے والد انتقال کر گئے ہیں کو پیرول پر رہاکرنے کا فوری انتظام کیا جائے۔ سزائیں پوری کرنے کے باوجود جیل میں بند قیدیوں کی رہائی کے لیے عدلیہ سے بات کریں گے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر کو بھی فوری طلب کیا اور انہیں مسائل کے حل اور جیل کے باقاعدہ دورے کرکے صورتحال کا تسلسل کے ساتھ جائزہ لینے کی ہدایات دیں، وزیراعلیٰ نے ایک اجلاس میں ڈینگی اور کورونا سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کاحکم دیتے ہوئے کہاہے کہ انسداد ڈینگی کے کیلنڈر پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ سب کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
پشاوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہنے والے اپنی اوقات...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ”پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ“ کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج ، گرفتاریوں ، ہلاکتوں؟ اور زخمیوں...
اسلام آباد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصا ف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دور دراز علاقوں کے دورے کرنے...
اسلام آباد سیاسی کشیدگی میں کمی فیک نیوز روکنے اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے قومی ایجنڈے کے تحت چاروں...
اسلام آباد سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل کی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے این اے 262 کوئٹہ سے کامیاب قرار دیئے جانے والے آزاد امیدوار عادل بازئی کو ڈی سیٹ...
اسلام آباد بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرون ملک سے ذاتی...