پشاور ( آن لائن ) خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کا کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع سے دعوی کیاہے کہ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کا کیس ری اوپن کرنے کے لیے نیب اور ایف آئی اے سے تحقیقات کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب اجلاس میں ماہانہ 25 ہزار معاوضہ لینے والے سوشل میڈیا انفلوائنسرز سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور بی آر ٹی کے اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔دستاویزات میں بتایا گیا تھا کہ 2 سال کے دوران بی آر ٹی پشاور کو 6 ارب 35 لاکھ سے زیادہ کا خسارہ ہوا، 22 - 2021 میں بی آر ٹی کو ایک ارب 53 کروڑ 9 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جب کہ اخراجات 4 ارب 50 کروڑ سے زیادہ ہوئے۔
لاہور رانسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے ملک بھر کے ہسپتالوں کی بہتری اور بیماریوں کی روک تھام میں نمایاں...
بیجنگ چین نے ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق...
راولپنڈی احتساب عدالت راولپنڈی کے جج اعجاز علی نے اڑھائی ارب روپے کے مبینہ میگا کرپشن سکینڈل میں گرفتار...
اسلام آباد وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے ورکرز کو ائیرپورٹس پر آف لوڈ کے واقعات کا نوٹس...
اسلام آباد مصدقہ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں ہونے والے شنگھائی...
اسلام آباد وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے برطانیہ کے منسٹر آف سٹیٹ برائے تجارتی پالیسی کرس برائنٹ سے...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی نے وفاقی حکومت کے کیش لیس اکانومی منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے،...
اسلام آباد چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے ایک سرکلر جاری کیا گیابھے کہ بنیادی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کے...