لندن پلان کی دستاویز کے بارے میں مجھے کچھ نہیں پتا، اسد عمر

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف بات ہی شیئر کرتے ہیں اپنی سوچ نہیں بتاتے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ عمران خان ہمیں ہمیشہ پوری بات بھی نہیں بتاتے اور بالکل درست کرتے ہیں۔ تاہم جو حساس نوعیت کی باتیں ہوتی ہیں خان صاحب ہم سے شیئر کر لیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ مجھے لندن پلان کی دستاویز کے بارے میں کچھ نہیں پتا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو باتیں عمران خان کہہ رہے ہیں یہی باتیں پاکستان کے اینکرز مہینوں سے کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کبھی بات شیئر کرتے ہیں لیکن اپنی سوچ نہیں بتاتے۔ انہوں نے کہا عمران خان کے پاس جو معلومات ہیں وہ ہم سے کہیں زیادہ ہیں۔