اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ میں اپنی کم علمی کی وجہ سے خود کو اس لائق نہیں سمجھتا کہ سیرت پر بات کر سکوں،نبی کریم ﷺکی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ آپ کا اخلاق سب سے بلند تھا۔سیرت چیئر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس تقریب میں صنفی امتیاز نہ دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی، ترکوں نے دنیا پر سب سے زیادہ عرصہ حکومت کی، اس کی وجہ ترکوں کا غیر متعصب رویہ تھا، انہوں نے کسی پر مذہبی جبر مسلط نہیں کیا۔میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے ہمیشہ امن کا راستہ اختیار کیا، صلح حدیبیہ میں امن کا راستہ چنا گیا۔ آپ اور ہم دیکھیں کیا ہم میں یہ اخلاق کی صفت موجود ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میں ایک دو دفعہ اپنی بیگم کے ساتھ گوشت خریدنے گیا، ان مرغیوں کو دیکھ کر میرا تو دل ہی نہیں کرتا کھانے کو۔انہوں نے کہاکہ سفید چینی بنانے کیلئے ہم میٹریل امپورٹ کرتے ہیں، چینی کینسر کی خوراک ہے، برائون شوگر استعمال کرنے کی روایت ڈالنی چاہئے۔
پشاوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہنے والے اپنی اوقات...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ”پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ“ کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج ، گرفتاریوں ، ہلاکتوں؟ اور زخمیوں...
اسلام آباد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصا ف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دور دراز علاقوں کے دورے کرنے...
اسلام آباد سیاسی کشیدگی میں کمی فیک نیوز روکنے اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے قومی ایجنڈے کے تحت چاروں...
اسلام آباد سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل کی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے این اے 262 کوئٹہ سے کامیاب قرار دیئے جانے والے آزاد امیدوار عادل بازئی کو ڈی سیٹ...
اسلام آباد بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرون ملک سے ذاتی...