عمران خان اور ان کے حامیوں پر تشدد ناقابلِ قبول ہے، ایرک سوال

18 مارچ ، 2023

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا میں ڈیموکریٹ کانگریس مین ایرک سوال ویل نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر تشدد ناقابلِ قبول ہے،ایرک سوال ویل نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستانی حکومت کی سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے اور دھمکیاں دے کر سیاسی اختلاف کو خاموش کرانے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام فریقین پر زور دیتا ہوں کہ وہ مزید تشدد سے بچیں، ان باتوں سے ہمارے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو خطرہ ہے،ایرک سوال ویل نے کہا کہ پاکستان میں تمام فریقین پرامن سیاسی عمل میں شامل ہوں،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔