پنجاب میں جنرل نشستوں پر 8422 امیدوار میدان میں آگئے

18 مارچ ، 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی کے 30اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے صوبہ بھر سے 8ہزار422امیدوار جنرل نشستوں پر سامنے آئے ہیں، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 623، اقلیتوں پر 170 جبکہ892 امیدواروں نے ایک سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ ضلع اٹک 128،راولپنڈی 499، چکوال 100،جہلم 80،گجرات 187 ،سیالکوٹ 420، نارووال 143، گوجرانوالہ 467،منڈی بہاؤالدین 107،حافظ آباد 59،سرگودھا 279،خوشاب 57، میانوالی 82،بھکر 66،چنیوٹ 68،فیصل آباد 757،ٹوبہ ٹیک سنگھ 171،جھنگ 155،ننکانہ صاحب 101،شیخوپورہ 234،لاہور 1175،قصور 233،اوکاڑہ 228،پاکپتن 122،ساہیوال 166 ،خانیوال 165،ملتان 353،لودھراں 107،وہاڑی 206،بہاؤلنگر 223،بہاولپور 191،رحیم یار خان 297،مظفر گڑھ 332،لیہ 105 ،ڈی جی خان 191اور راجن پور سے168امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔