آفتاب احمد او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی منتخب

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سینئر پاکستانی سفارت کار آفتاب احمد کھوکھر کو اسلامی تعاون تنظیم کا اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی منتخب کیا ہے۔ یہ بات دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے گذشتہ روز یہاں پریس بریفنگ میں بتائی۔ آفتاب احمد کھوکھر اس وقت آسٹریا میں پاکستان کے سفیر اور ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں میں پاکستان کے مستقل نمائندے کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔اسلامی تعاون تنظیم نے آفتاب احمد کھوکھر کو 2024 سے 2029 کی مدت کےلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کا اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا ہے ۔