اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سرکاری اداروں کی بدانتظامی کے خلاف تیز اور سستے انصاف کی فراہمی میں وفاقی محتسب کے کردار سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے بھرپور مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا اورکہا کہ لوگوں کی شکایات کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے سلسلے میں وفاقی محتسب کی استعداد کو بڑھاتے ہوئے ملک کے دور دراز علاقوں تک اس کی رسائی کو وسعت دی جائے، سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں زیادتیوں اور ناانصافیوں کا شکار لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی اور ادارے کی سالانہ رپورٹ 2022 پیش کی۔اعجاز احمد قریشی نے صدر مملکت کو سال 2022 کے دوران سرکاری اداروں کی بدانتظامی کے خلاف لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں وفاقی محتسب کے کردار اور کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔وفاقی محتسب نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ون ونڈو فیسیلی ٹیشن ڈیسک قائم کیے گئے ہیں،وفاقی محتسب نے صدر مملکت کو تنازعات کے غیر رسمی حل اور کھلی کچہریوں سے متعلق اپنے خصوصی اقدامات سے بھی آگاہ کیا ،صدر مملکت نے محتسب سے کہا کہ وہ جدید آئی سی ٹی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی رسائی میں اضافہ کریں اور میڈیا کے ذریعے اس کے افعال اور خدمات کے بارے میں آگاہی پیدا کریں۔
پشاوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہنے والے اپنی اوقات...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ”پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ“ کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج ، گرفتاریوں ، ہلاکتوں؟ اور زخمیوں...
اسلام آباد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصا ف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دور دراز علاقوں کے دورے کرنے...
اسلام آباد سیاسی کشیدگی میں کمی فیک نیوز روکنے اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے قومی ایجنڈے کے تحت چاروں...
اسلام آباد سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل کی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے این اے 262 کوئٹہ سے کامیاب قرار دیئے جانے والے آزاد امیدوار عادل بازئی کو ڈی سیٹ...
اسلام آباد بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرون ملک سے ذاتی...