KP،کوہستان کے ایک گھر میں آتشزدگی،10افراد زندہ جل گئے

18 مارچ ، 2023

ایبٹ آباد(این این آئی)لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن میں گھرمیں آگ لگنے سے خواتین اوربچوں سمیت 10 افرادجاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ساجد علی نے میڈیا کوبتایاکہ لوئرکوہستان کے علاقے سیری پٹن میں رات کے اوقات میں نواب ولد محمدخان کے گھرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کے باعث گھر کی چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں 23افرادملبے تلے دب گئے،حادثے کے نتیجے میں زوجہ محمدخان،زوجہ نواب خان سمیت نواب خان کی 5بیٹیاں اور3بیٹے جاں بحق جبکہ 3افرادزخمی ہوئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 فائر ویکلز اور ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں تاہم آگ کی شدت اور ملبے تلے سے افراد کو نکالنے کے لیے اپرکوہستان اور شانگلہ کی ٹیمیں بھی طلب کی گئی ،ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن کے دوران 13 افراد کو نکال کرزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاہے جہا ں 3زخمی زیر علاج ہیں۔