اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیئر مین سی ڈی اے نور الا مین مینگل نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اسلام آ باد کے گرین کیریکٹر کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔روزانہ ہزراوں در خت لگائے جا رہے ہیں۔ نیشنل پارک ایریا کو محفوظ بنا نے کیلئے فینسنگ کی جا ئے گی ۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے کردار کو مستحکم بنایا جا ئے گا۔پہلی مرتبہ اسلام آ باد میں ادبی اور ثقافتی سر گرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ مشاعرے ، پینل ڈسکشنز، تھیٹر، ثقافتی رقص اور میوزیکل نائٹس جیسے پروگرامز بھی تین روزہ فیسٹول کا حصہ ہیں ۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ایف نائن پارک اسلام آ باد کے گندھاراسٹیزن کلب میں تین روزہ ادبی میلہ کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تین روزہ اسلام آباد لٹریری فیسٹیول میں ملک بھر سے نامور سماجی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی ۔ جنگ گروپ اس ادبی میلے کے انعقاد میں سی ڈی اے کا میڈیا پارٹنر ہے۔پاکستان کے مختلف علاقوں کے طلبہ نے ثقافتی رقص پیش کیا اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔بیر گوہی اور گندھارا تہذیب کا ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا۔پاکستان منزل بہ منزل کے موضوع پر نشست سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کی سروس ڈیلوری کو بہتر بنایا جا ئےگا۔ ملازمین کےکردار کو ختم کرنے کیلئے مکمل آٹومیشن کی جا ئے گی۔ہر چیز کو آن لائن کردیا جا ئے گا۔طویل مدت کی لیز دی جا ئے گی تاکہ الاٹی کو دوبارہ نہ آ نا پڑے۔شہریوں کو بہتر پبلک ٹرانسپورٹ دی جا ئے گی۔ ا س وقت چار روٹس پر بسیں چل رہی ہیں ۔ ان میں 13روٹس کا اضافہ کیا جا ئے گا۔این ٹی آر سی سے ایم ا و یو پر دستخط ہوگئے ہیں۔200الیکٹرک بسیں خریدی جا رہی ہیں۔سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ پر فوکس کیا جا رہا ہے ۔اسلام آ باد میں ہائی رائز بلڈنگز کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی تاکہ اوپن ایریا کو بچایا جاسکے۔ماسٹر پلان کمیشن کی تشکیل نو کی جا ئے گی۔کچی آ بادیوں کو اپ گریڈ کیا جا ئے گا۔ آئی سیریز کے سیکٹرز کو اپ گریڈ کیا جا ئے گا۔نئے بلڈنگ ریگولیشنز بنائے جائیں گے۔مارکیٹوں سے تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے کھوکھے الاٹ کئے جائیں گے جس کیلئے سروے کیا جا رہا ہے۔ اب تک چار ہزار مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سپورٹس کمپلیکس میں اتوار بازار قائم کیا جا ئے گا۔سابق چیئر مین سی ڈی اے کا مران لاشاری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ 15سال کے بعد سٹیزن کلب کی عمارت آ بادہوئی ہے،اسلام آ باد میں ادبی اور ثقافتی سر گر میوں کو فروغ دیا جا ئے۔ اس کے تہذیبی ورثہ کو محفوظ بنایا جا ئے۔ پروفیسر فتح محمد ملک نے کہا پاکستان کے اسلامی اور آفاقی تصور کو یاد رکھا جا ئے۔سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ اسلام آ باد کا نام ایک ٹیچر قاضی عبد الر حمن ٰ نے 1960میں تجویز کیا تھا۔ سابق صدر ایوب خان نے انہیں پلاٹ دینے کا اعلان کیا لیکن وہ پوری زندگی سی ڈی اے کے چکر لگاتے رہے۔ اب موجودہ چیئر مین سی ڈی اے نے چند دنوں میں یہ کا روائی مکمل کی اور آج وزیر اعظم نے ان کے بیٹے کو پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر دیا۔حا مد میر نے کہا کہ اسلام آ باد کی تاریخ درست کی جا ئے ۔ سارا کریڈٹ دو جرنیلوں ایوب خان اور یحیٰ خان کودیا جا تا ہے حالا نکہ اسلام آ باد کو دار الحکومت بنا نے کا فیصلہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کیاتھا۔ وہ26جولائی 1944 کو سری نگر سے راولپنڈی جاتے ہوئے مل پور رکے تھے ۔ کشمیری لیڈر چوہدری غلام عباس کو انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کا دارالحکومت یہاں بنایا جا ئے گا۔وزیر اعظم لیاقت علی خان نے عبد الرب نشتر کی سر براہی میں کمیٹی بنائی تھی ۔انہوں نے کہا شاہ اللہ دتہ کے غاروں کو محفوظ بنایا جا ئے۔بدھ مت کے پیروکاروں کو اس سے گہری دلچسپی ہے۔سنیئر صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا کہ اسلام آ باد کے پھول ‘ رنگ ‘ بارش اور گرتی شبنم ہی ا س کا حسن ہیں۔ اب اسلام آ باد کی آ بادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس کے گرین کیر یکٹر کو بچایا جا ئے۔ راجہ چنگیز سلطان نے کہا کہ اسلام آ باد میں سب سے زیادہ کنٹری بیوشن یہاں کے مقا می لوگوں کا ہے۔ ان کو تر جیح دی جا ئے،ڈاکٹر وقار زکریا نے کہا ہم نے نالوں کے پانی کو صاف بنا نا ہے۔ کچی آ بادیوں کو اپ گریڈ کیا جا ئے۔تقریب میں افتخار عارف ‘ اصغر ندیم سید سمیت ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی۔
پشاوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہنے والے اپنی اوقات...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ”پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ“ کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج ، گرفتاریوں ، ہلاکتوں؟ اور زخمیوں...
اسلام آباد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصا ف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دور دراز علاقوں کے دورے کرنے...
اسلام آباد سیاسی کشیدگی میں کمی فیک نیوز روکنے اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے قومی ایجنڈے کے تحت چاروں...
اسلام آباد سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل کی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے این اے 262 کوئٹہ سے کامیاب قرار دیئے جانے والے آزاد امیدوار عادل بازئی کو ڈی سیٹ...
اسلام آباد بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرون ملک سے ذاتی...