راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایٹمی اور میزائل پروگرام مکمل محفوظ اور دبائو سے پاک ہونے کا بیان انتہائی خوش آئندہ ہے کیونکہ قوم جان تو دے سکتی ہے اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی، حکومت نے میری ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے اپیل دائر کی ہوئی ہے اگر ضمانتیں منسوخ ہوئیں تو دھوم دھام سے سسرال جائوں گا، کیس بلو رانی کی ٹویٹ ہے جو جیل سے بھی کروں گا، اپنے ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دوست ممالک موجودہ حکومت کو سمجھتے ہیں، اسی لئے چھ ارب ڈالر کی یقین دہانی نہیں کرا رہے اور آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ نہیں کر رہا،دوسری طرف ہم بجلی، پٹرول اور گیس کے نرخ مسلسل بڑھا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہے جس سے پورا صوبہ متاثر ہے، چوروں اور چوکیداروں میں کبھی صلح نہیں ہو سکتی، 90دن میں الیکشن آئین کا سب کو حکم ہے۔
پشاوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہنے والے اپنی اوقات...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ”پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ“ کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج ، گرفتاریوں ، ہلاکتوں؟ اور زخمیوں...
اسلام آباد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصا ف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دور دراز علاقوں کے دورے کرنے...
اسلام آباد سیاسی کشیدگی میں کمی فیک نیوز روکنے اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے قومی ایجنڈے کے تحت چاروں...
اسلام آباد سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل کی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے این اے 262 کوئٹہ سے کامیاب قرار دیئے جانے والے آزاد امیدوار عادل بازئی کو ڈی سیٹ...
اسلام آباد بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرون ملک سے ذاتی...