کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ملک تب ترقی اور پھلے پھولے گا جب تین ستون مقننہ، ایگزیکٹو اور عدلیہ اپنے آئینی دائرے میں رہ کر کام کریں گے۔ جمعہ کو اسمبلی فلور پر خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن بنچز کے کچھ ارکان نے کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے اغوا برائے تاوان کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کا علاقہ سمندر سے شروع ہوکر کشمور کے علاقوں تک ہے جہاں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کی سہ فریقی سرحدوں پر ڈاکوں کا یہ مسئلہ برقرار ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ انہوں نے بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلی سے بات کی ہے کہ وہ ایک بھرپور کلین اپ آپریشن شروع کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے اجلاس منعقد کریں۔ مجوزہ اجلاس نہیں ہو سکے تاہم وہ فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس کے ساتھ مل کر آپریشن شروع کر رہے ہیں جس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ 2022 کے سیلاب نے صوبے کے انفراسٹرکچر اور معیشت کو تباہ کیا اس لیے انکی حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات اٹھائے ہیں۔ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران فروری 2023 تک ہم نے 148 ارب روپے کے آپریٹو اخراجات کے بجٹ مختص کے نتیجے میں صرف 80 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں لیکن یہ ترقیاتی اقدام سیلاب سے تباہ ہونے والے بنیادی انفرااسٹرکچر کی تشکیل نو سے متاثر ہواہے۔ وزیراعلی نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے پری بجٹ اجلاس میں دی گئی سفارشات پر غور کرنے کی قرارداد پیش کی،قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔
پشاوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہنے والے اپنی اوقات...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ”پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ“ کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج ، گرفتاریوں ، ہلاکتوں؟ اور زخمیوں...
اسلام آباد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصا ف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دور دراز علاقوں کے دورے کرنے...
اسلام آباد سیاسی کشیدگی میں کمی فیک نیوز روکنے اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے قومی ایجنڈے کے تحت چاروں...
اسلام آباد سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل کی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے این اے 262 کوئٹہ سے کامیاب قرار دیئے جانے والے آزاد امیدوار عادل بازئی کو ڈی سیٹ...
اسلام آباد بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرون ملک سے ذاتی...