اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)ترجمان دفترخارجہ نے کہاہےکہ نیوکلیئر معاملات پر کسی ملک یا مالیاتی اداروں کیساتھ ایجنڈے پر نہیں، پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے معاہدے کو مربوط کرنے پر چین کی دوراندیش قیادت کو سراہا ہے۔ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اس وقت چین کے ساتھ دو طرفہ سیاسی مشاورت کی غرض سے پاکستانی وفد کی قیادت کرنے کیلئے بیجنگ میں ہیں۔امید ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ پیشرفت سے تمام امور طے ہوں گے،دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کو سراہا ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آنے سے علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کا نمونہ متعین ہوگا۔ سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان جو اس وقت بیجنگ میں ہیں بات چیت میں چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں اور اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ خارجہ سیکرٹری چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ کن گینگ اور سی آئی ڈی سی اے کے چیئرمین لو ڑاو ہوئی سے بھی ملاقات کریں گے، ڈاکٹر اسد مجید چینی ماہرین تعلیم اور تھنک ٹینکس کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
پشاوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہنے والے اپنی اوقات...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ”پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ“ کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج ، گرفتاریوں ، ہلاکتوں؟ اور زخمیوں...
اسلام آباد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصا ف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دور دراز علاقوں کے دورے کرنے...
اسلام آباد سیاسی کشیدگی میں کمی فیک نیوز روکنے اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے قومی ایجنڈے کے تحت چاروں...
اسلام آباد سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل کی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے این اے 262 کوئٹہ سے کامیاب قرار دیئے جانے والے آزاد امیدوار عادل بازئی کو ڈی سیٹ...
اسلام آباد بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرون ملک سے ذاتی...