اسلام آباد(جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ نےʼʼ بلوچستان میں جائیداد کے تنازعہ پر قتل ہونے والے بھائی وقار عمرانی کے مقدمہ کی پیروی کرنے کی پاداش میں جیکب آباد (سندھ) میں قتل ہونے والی خاتون وکیل صنم عمرانی،ان کی والدہ اور بھابھی کے قتل کے بعد زندہ بچ جانے والی نایاب سکندر عمرانی کی درخواست پر لئے گئے از خود نوٹس کیسʼʼ کی سماعت کے دوران نایاب عمرانی کوملنے والی جائیداد کی حد تک حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے دیگر فریقین کو اپنے حقوق کیلئے سِول کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ چیف جسٹس ،عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نایاب عمرانی ایک بچی ہے جس کے حقوق پامال ہوئے ہیں،اب جو حقوق اسے ملے ہیں ہم انہیں مزید پامال نہیں ہونے دینگے،ہم نہیں چاہتے کہ اس کو جو کچھ ملا وہ پھر سے کوئی اس سے چھیننے کی کوشش کرے؟ سپریم کورٹ انفرادی معاملے پر ازخودنوٹس نہیں لیتی ہے لیکن عدالت نے نایاب کے حالات دیکھ کر یہ ازخودنوٹس لیا تھا،اس کے سارے اہل خانہ کوہی قتل کردیا گیا تھا،اب اسکو جو حقوق حاصل ہوئے ہیں وہ کسی کو نہیں چھیننے دینگے،مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کی ، دوران سماعت فاضل وکیل نے کہا کہ نایاب کو بڑی مشکل سے کچھ حصہ ملا ہے ،اب اس سے یہ بھی نہ چھن جائے،انہوں نے عدالت سے اس کے حصے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اس کو ملنے والے حصے کی حد تکʼʼ سٹیٹس کوʼʼ حکم امتناع ʼʼبرقرار رکھتے ہیں،جو کچھ نایاب کو ملاہے وہ واپس نہیں لیا جائے گا۔
پشاوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہنے والے اپنی اوقات...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ”پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ“ کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج ، گرفتاریوں ، ہلاکتوں؟ اور زخمیوں...
اسلام آباد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصا ف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دور دراز علاقوں کے دورے کرنے...
اسلام آباد سیاسی کشیدگی میں کمی فیک نیوز روکنے اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے قومی ایجنڈے کے تحت چاروں...
اسلام آباد سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل کی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے این اے 262 کوئٹہ سے کامیاب قرار دیئے جانے والے آزاد امیدوار عادل بازئی کو ڈی سیٹ...
اسلام آباد بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرون ملک سے ذاتی...