اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 21مارچ کو ہائی کورٹ پیشی پر سکیورٹی سمیت دیگر اقدامات کیلئے سرکلر جاری کر دیا ہے۔ رجسٹرارآفس سے جاری سرکلر میں ضلع انتظامیہ کوسکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورٹ روم نمبر 1 میں وکلا اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہو گا۔ عمران خان کیساتھ 15 وکلا کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہو گی جبکہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلا کمرہ عدالت جا سکیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 30 ممبران کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہو گی۔ سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت میں داخلے کیلئے خصوصی پاس بنانے کیلئے 20 مارچ تک لسٹیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کو خصوصی پاس اور ڈیپارٹمنٹ کارڈ کے حامل افراد کو احاطہ عدالت میں نہ روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خصوصی پاسز رکھنے والے افراد کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں جانے کی اجازت ہو گی۔ اقدام قتل کے مقدمے میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر 21 مارچ کو دن اڑھائی بجے سماعت ہو گی۔
پشاوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہنے والے اپنی اوقات...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ”پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ“ کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج ، گرفتاریوں ، ہلاکتوں؟ اور زخمیوں...
اسلام آباد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصا ف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دور دراز علاقوں کے دورے کرنے...
اسلام آباد سیاسی کشیدگی میں کمی فیک نیوز روکنے اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے قومی ایجنڈے کے تحت چاروں...
اسلام آباد سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل کی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے این اے 262 کوئٹہ سے کامیاب قرار دیئے جانے والے آزاد امیدوار عادل بازئی کو ڈی سیٹ...
اسلام آباد بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرون ملک سے ذاتی...