سینیٹ سیکرٹریٹ دفاتر پیرکو بند رہیں گے

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹ سیکریٹریٹ کے تمام دفاتر بروز پیر 20 مارچ، 2023 بند رہیں گے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی ہدایت پر پیر کو دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین پچھلے تین ہفتوں سے گولڈن جوبلی کی تقریبات کے انعقاد کے انتظامات کے سلسلے میں دن رات مصروف رہے اور اس کا کامیابی سے انعقاد یقینی بنایا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے یہ ہدایات جاری کیں کہ تمام ملازمین کو ایک دن کی اضافی چھٹی دی جائے تاکہ وہ آرام کرسکیں۔