اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلامی ممالک کا 5واں وائس چانسلرز فورم کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان، کامسیٹس یونیورسٹی، برٹش کونسل پاکستان، اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنسی اور ثقافتی تنظیم اور وزارت تعلیم وپیشہ ٹریننگ کی پارٹنرشپ میں مشترکہ طور پر اس فورم کا انعقاد کررہے ہیں۔ اسلامی دُنیا کی یونیورسٹیوں /اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 250وائس چانسلرز، ریکٹرز اور صدور کے مابین 20 او آئی سی کی یونیورسٹیوں کے 40سربراہان اور مقامی یونیورسٹیوں کے200وائس چانسلرز وی سی فورم میں شریک ہوں گے۔ ان ممالک میں آذربائیجان، بینن، چاڈ، ایران، کرغیزستان، لیبیا، ملائشیاء، مالدیپ، نگاڑ، نائیجیریا، فلسطین، سیرالیون، سوڈان، الترکیہ، متحدہ عرب امارات، یوگینڈا اور یمن شامل ہیں۔ وی سی فورم میں نمایاں مقررین میں ڈاکٹر سلیم محمد المالک ڈائریکٹر جنرل آئی سی ای ایس سی او اور الترکیہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے صدر کے مشیر مصطفیٰ ترکر ایری ہوں گے۔ وی سی فورم ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا جس میں اسلامی دُنیا میں اعلی ٰتعلیم کے مستقبل کے سلسلے میں اپنے تجربات کی شیئرنگ،نیٹ ورکنگ،وسائل کا مشترکہ استعمال،تعاون کا فروغ،اور ڈائیلاگ کی حوصلہ افرائی ہوسکے گی۔
پشاوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہنے والے اپنی اوقات...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ”پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ“ کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج ، گرفتاریوں ، ہلاکتوں؟ اور زخمیوں...
اسلام آباد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصا ف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دور دراز علاقوں کے دورے کرنے...
اسلام آباد سیاسی کشیدگی میں کمی فیک نیوز روکنے اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے قومی ایجنڈے کے تحت چاروں...
اسلام آباد سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل کی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے این اے 262 کوئٹہ سے کامیاب قرار دیئے جانے والے آزاد امیدوار عادل بازئی کو ڈی سیٹ...
اسلام آباد بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرون ملک سے ذاتی...