اوگرا ،ایکسچینج ریٹ ایڈ جسٹمنٹ کے طریقہ کار پر بریفنگ کیلئے اجلاس طلب

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد(نامہ نگار) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے مرتب اور منظور کردہ ایکسچینج ریٹ ایڈ جسٹمنٹ کے طریقہ کار پر بریفنگ کیلئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ 21مارچ کو اجلاس طلب کیا ہے۔ جس میں سیکریٹری وزارت توانائی ( پٹرولیم ڈویژن)، ڈائریکٹوریٹ جنرل (آئل)، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ز بشمول اوسی اے سی اور آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کو اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ سٹیک ہولڈرز کی جانب سے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار پر اعتراضات کا جواب ا دیتے ہوئے اوگرا پہلے ہی وضاحت کر چکا ہے کہ ایکسچینج ریٹ ایڈ جسٹمنٹ پی ایس او کی فراہم کردہ ادائیگیوں کی دستاویزات کی بنیاد پر کی جاتی ہے جن کی اوگرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں جانچ پڑتال ہوتی ہے۔