عمران کے قریبی ساتھی غیرملکی ایجنسیوں سے رابطے میں‘واوڈاکا دعویٰ

18 مارچ ، 2023

کراچی(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف حکومت کے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈانے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے قریبی ساتھی اور پارٹی رہنماءغیرملکی ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں میں ہیں اورطوفان برپاکرنا چاہتے ہیں ‘اس سے پاکستان اور عمران خان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتاہے ۔ جیو نیوزکے پروگرام ’’جرگہ ‘‘میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈاکا کہناتھاکہ عمران خان مقبولیت کے زعم میں مبتلا ہیں ‘وہ ہوش سے کام لیں ۔