اسلام آباد (فاروق اقدس/تجزیاتی رپورٹ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی معلومات اور ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کیلئے امریکہ کے سابق نمائندے زلمے خلیل زاد نے خفیہ طور پر پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دورے میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی جسے وہ خفیہ رکھنے میں کامیاب رہے تھے تاہم اب انہیں (مولانا فضل الرحمان) اس ملاقات کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہے جو قطعی طور پر مصدقہ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے مابین سیاسی مخالفت جو سیاسی صف آرائی میں تبدیل ہوچکی ہے وہ اظہرمن شمس ہے اور دونوں راہنما ایک دوسرے کے بارے میں اپنے جلسوں، انٹرویوز اور بیانات میں ایک دوسرے خلاف کسی غلطی کی نشاندہی یا مخفی معاملے کو منکشف کرنے میں پیچھے نہیں رہتے اس لئے اس صورتحال میں کسی انکشاف کو سیاسی محاذ آرائی کے تناظر میں ہی دیکھا جائے تو وہ قطعی غلط ہوگا لیکن مولانا فضل الرحمان عمران خان کے بارے میں ابتدا سے ہی یہ رائے رکھتے ہیں کہ وہ (عمران خان) ایک غیر ملکی ایجنٹ ہیں اور انہیں ایک ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان میں پہلے حکومتی سطح پر اور اب سیاسی طور پر طاقتور بنایا جارہا ہے تاہم مولانا فضل الرحمان کی دانست میں جس میں ان کی معلومات بھی شامل ہوسکتی ہیں عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں اور ان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ مولانا فضل الرحمان جو ملک کی ایک بڑی دینی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر بھی ہیں کے علاوہ بعض دوسری بالخصوص مذہبی شخصیات اور دانشور بھی عمران خان کے بارے میں ایسے خدشات رکھتے ہیں جن میں معروف مبلغ اسلام ڈاکٹر اسرار احمد اور معروف طبیب اور دانشور حکیم محمد سعید بھی شامل ہیں ہم آہنگی رکھنے والی یہ دونوں شخصیات اب دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کے یہ خیالات اور مستند حوالوں سے ان کی رائے مختلف اشکال میں موجود اور محفوظ ہیں لیکن یہ پہلا موقعہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے افغان نژاد امریکن ڈاکٹر زلمے خلیل زاد جو افغانستان میں ’’سفیر کی حیثیت سے ‘‘ امریکی مفادات کی نگرانی اور سی آئی اے کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں ان کی عمران خان سے خفیہ ملاقات کا انکشاف کیا ہے ،زلمے کی عمران خان سے مبینہ خفیہ ملاقات کو مولانا فضل الرحمان کی محض سیاسی مخالفت کا نام دے کر مسترد نہیں کیا جاسکتا بلکہ قومی مفاد میں ضرورت اس بات کی کہ اس کی تحقیقات کرائی جائیں اور محض دعویٰ قرار دے کر نظرانداز ہرگز نہ کیا جائے۔ پھر اگر بقول مولانا فضل الرحمان کے زلمے خلیل زاد سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں تو اسے کوئی انکشاف تو دور کی بات بلکہ اہم خبر بھی نہیں سمجھا جائے گا۔
پشاوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہنے والے اپنی اوقات...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ”پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ“ کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج ، گرفتاریوں ، ہلاکتوں؟ اور زخمیوں...
اسلام آباد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصا ف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دور دراز علاقوں کے دورے کرنے...
اسلام آباد سیاسی کشیدگی میں کمی فیک نیوز روکنے اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے قومی ایجنڈے کے تحت چاروں...
اسلام آباد سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل کی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے این اے 262 کوئٹہ سے کامیاب قرار دیئے جانے والے آزاد امیدوار عادل بازئی کو ڈی سیٹ...
اسلام آباد بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرون ملک سے ذاتی...