اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کارکنوں کو ڈھال بنا کر خود قانون کا سامنا کرنے سے بچنا چاہتا ہے، لاہور کو ایک شخص نے نو گو ایریا بنا دیا ہے، وہ کسی عدالت میں پیش نہیں ہورہا اور عدالتوں اور قانون کا مذاق بنا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر جے یو آئی نے کہا کہ بارہا کہہ چکے ہیں عمران خان کے پیچھے بیرونی ایجنڈا ہے، اسلام مخالف قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں، یہودیوں کے نمائندوں کی جانب سے عمران خان کی حمایت کرنا لمحہ فکریہ ہے، امریکا سے یہودیوں کے نمائندے عمران خان کی حمایت میں سامنے آ رہے ہیں، اس سے پتا چلتا ہے کہ عمران خان کے پیچھے کون سی قوتیں ہیں،عمران خان سے اس لیے ڈر رہے ہیں کہ کہیں آئین تبدیل نہ ہو جائے،سابق برطانوی سفیر گریک مرے مقدس شخصیات کے خاکے بنانے کا حامی ہے وہ بھی عمران خان کی حمایت میں بیان دے رہا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کر کے عمران خان سے ملاقات کی ہے ، زلمے پاکستان میں موجود علیحدگی پسند تنظیموں کا حامی ہے، چین کے خلاف بات کرتا اور الجزائر پر پابندی کا مطالبہ کرتا ہے ۔
پشاوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہنے والے اپنی اوقات...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ”پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ“ کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج ، گرفتاریوں ، ہلاکتوں؟ اور زخمیوں...
اسلام آباد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصا ف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دور دراز علاقوں کے دورے کرنے...
اسلام آباد سیاسی کشیدگی میں کمی فیک نیوز روکنے اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے قومی ایجنڈے کے تحت چاروں...
اسلام آباد سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل کی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے این اے 262 کوئٹہ سے کامیاب قرار دیئے جانے والے آزاد امیدوار عادل بازئی کو ڈی سیٹ...
اسلام آباد بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرون ملک سے ذاتی...