اسلام آباد(اے پی پی،صالح ظافر)مسلم لیگ ن نے پہلی بارمطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کروانے کے اپنے فیصلے پر نظر نظر ثانی کرے، یہ فیصلہ عجلت میں دیا گیا،مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہر وقت الیکشن کے لئے تیار ہے ، حکومت الیکشن کرانے والے اداروں کے فیصلے کی پیروی کرے گی، عمران خان نے جمہوری نظام کوسبوتاژ کرنے کیلئے خودکش حملہ کیا، کھلم کھلا لاقانونیت کا اقدام کوئی سیاسی جماعت نہیں کرتی۔ وائس آف امریکہ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کئی مضمرات کا حامل ہوسکتا ہے ، الیکشن کمیشن فیصلے کا جائزہ لے۔ احسن اقبال نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن اس پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کرانے والے اداروں کے فیصلے کی پیروی کرے گی، مسلم لیگ ن ہر وقت الیکشن کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب اسمبلی کے الیکشن ابھی کرائے گئے اور قومی اسمبلی کے الیکشن 6 ماہ بعد کرائے گئے تو مستقل ایک سائیکل بن جائے گی، جس پارٹی کی پنجاب میں حکومت ہوگی وہ اپنے وسائل قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے استعمال کرے گی، دیگر صوبے بے یار و مددگار یہ سب دیکھتے رہیں گے، اس کی ملک کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور ملک کی بنیادیں متاثر ہوں گی، انہوں نے الیکشن کمیشن سے بھی کہا کہ وہ صورتحال میں اپنی اتھارٹی استعمال کرے، انہوں نے یہ تاثر مسترد کردیا کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے جمہوری نظام کو ڈھانے کے لئے خودکش حملہ کیا، عمران خان ہر وہ کام کررہے ہیں کہ ریاست کارروائی کرے، عمران خان کو گرفتار کرنا حکومت کی ترجیح نہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ زمان پارک میں پیدا شدہ صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہیں، کھلم کھلا لاقانونیت کے اقدام کوئی سیاسی جماعت نہیں کرتی، عمران خان وہ کام کررہے ہیں جو مسلح گروہ کرتے ہیں، عمران خان عدالتی احکام کی نفی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کرتی ہے لیکن عمران خان مذاکرات سے پہلے عدالتی احکام پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے ن لیگ کے ساتھ زیادتی کا ازالہ کیا جائے، تلافی کئے بغیر برابری کے تقاضے پورے نہیں ہوتے، مسلم لیگ ن کا بیانیہ پاکستان کی ترقی کا ہے۔
پشاور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے خیبرپختونخوا میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں سے 2 ارب 80 کروڑ روپے سے...
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات پر سی آر پی سی، پاکستان پینل کوڈ اور قانون شہادت میں ترامیم کیلئے...
اسلام آباد 67ہزار نجی عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں پہنچ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا...
کراچی جیوکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک...
پشاورخیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین خان نے معدنیات سے متعلق بل پر وفاقی حکومت سے کسی بھی قسم کے معاہدے...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار19اپریل افغانستان ،22اپریل کو بنگلہ دیش کا دورہ کرینگے ۔...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر منصوبہ بند اسرائیل کے مشترکہ حملے کو روکا اور تہران...