اسلام آباد ( ایوب ناصر، جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقعہ پر چار ہزار اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں دفعہ 144بھی نافذ کر دی گئی ۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈپٹی آئی جی سیکیورٹی کے ساتھ تمام زونل ایس پی،ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز مامور ہونگے ،پنجاب کانسٹیبلری اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوان بھی کیپیٹل پولیس کے ساتھ ہوں گے۔ انرسرکل میں سری نگر ہائی وے پر سب انسپکٹر خان محمد اور انسپکٹر اختر علی شالیمار سرکل میں گشت کی قیادت کریں گے۔چونگی نمبر 26، اسلام آباد چوک،حاجی کیمپ، جی13, کاکٹرا،جی الیون سگنل ،جی الیون یو ٹرن سرینگر ہائی وے ، پولیس لائن چوک،پراجیکٹ موڑ نمبر ون،ایم پی او ورکشاپ یوٹرن، جی نائن سگنل ، پی ڈبلیو ڈی چوک ،سروس روڈ ایسٹ،سٹریٹ ٹو، مرزا چوک جی الیون ون اور ٹو ، سٹریٹ ایٹ مارکیٹ ،جی الیون ڈبل روڈ کے علاوہ جی الیون سروس روڈ یو ٹرن پر فلٹریشن پوائنٹ ہوگا جبکہ ویسٹ کارنر جی الیون ون سریٹ ون اور دیگر کی گلیوں کومکمل طور پر سیل کیا جائے گا۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے شدید تنقید کے بعد بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے کے...
اسلام آباد وفاقی وزراء نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی...
کراچی سینٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ خان صاحب کو یہ سمجھ آگیا ہے کہ وہ پھنس گئے ہیں اب اور اس شکنجے سے باہر...
اسلام آباد اسلام آباد میں پختونخوا ہائوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اللہ سبحان تعالی نے دو مخلوقات جن اور انسان کو دنیا میں...
اسلام آباد بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج سے خطاب کی دعوت پر پہلا اعلیٰ سطحی ردعمل، اسحاق ڈار کا...
پشاور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کر...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے کی صورت حال پر اپنا ذو معنی تنقیدی پیغام...