لاہور(خصوصی نمائندہ)سینئرنائب صدرمسلم لیگ(ن)مریم نوازنےکہاہےکہ سیاسی ڈان عمران خان کومن پسندانصاف مل جاتاہے،بنچ فکسنگ بندہونی چاہیے،کیایہی ریلیف نوازشریف کوحاصل ہے،عمران خان کالعدم تنظیموں کے سہارے سکیورٹی فورسزپر حملہ آورہیں،حکومت پی ٹی آئی سےدہشت گردوں کی طرح نمٹے ،جسٹس کھوسہ اب پتہ چلاسسلین مافیااورگاڈفادرکیاہوتاہے؟ماڈل ٹائون لاہورمیں پارٹی کےمرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتےہوئےمریم نوازنےکہاکہ زمان پارک میں ان دنوں جو کچھ ہوا ،اس کے بعد پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت کے طور پر ڈیل کیا جائے، عمران خان کو کیسز کا فیصلہ ہونے پر گرفتار کیا جائے۔ سیاسی جماعتیں جدوجہد، قربانیوں سے پہچانی جاتی ہیں، سیاسی رہنما جلا وطنی، جیلیں، کوڑے برداشت کرتے ہیں، ایک انسان اپنے آپ کو سیاسی لیڈر کہتا ہے، اس انسان نے پانچ روز سے لاہور میں تماشا کیے رکھا، عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا گیا، قانون کے سامنے پیش ہونے سے بچنے کیلئے دھاوا بولا گیا۔ جسٹس کھوسہ نے نواز شریف کو شرمناک القابات سے نوازا، جسٹس کھوسہ کے کہنے پر عمران خان نواز شریف کے خلاف پانامہ میں درخواست لایا، زمان پارک میں آج آپ کو پتا چلا سسلین مافیا کیا ہوتا ہے؟ اب پتا چلا گاڈفادر کیا ہوتا ہے، اچھے سے پتا چل گیا ہوگا، 2014 سے جو ہورہا ہے آج اس لیے سامنے آرہا ہے کہ زیادہ تر سہولت کار گھر جاچکے، آج بھی سہولت کاروں کی باقیات موجود ہیں، ہم نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عمران خان کو پکڑنا 5 منٹ سے زیادہ کا کام نہیں، کچے کے علاقے میں جو ہورہا ہے اور زمان پارک میں جوہورہا اس میں کیا فرق ہے؟ کچے کے علاقے کے مناظر اور زمان پارک کے مناظر ایک جیسے ہیں، زمان پارک میں بیٹھا شخص کالعدم تنظیموں کے سہارے ریاست پرحملہ آور ہے، یہ شخص اب امریکا سے معافیاں مانگ رہا ہے۔ایک شخص نے آئین کو پاؤں کی جوتی کے نیچے رکھا ہوا ہے، آج بھی اس کے وارنٹ عدالت نے معطل کردیے، اس کو یہ سہولت کیوں حاصل ہے؟ عمران خان لوگوں کو کہہ رہا ہے جاو ریاست پرحملہ کرو پارٹی ٹکٹ دوں گا، جمہوریت آگے بڑھنے کا ایک ہی طریقہ ہے غیرجمہوری لوگوں کا احتساب ہو جس ملک میں انصاف ہوگا وہاں جمہوریت مضبوط ہوگی۔ جس طرح ریاست کالعدم تنظیموں کے ساتھ ڈیل کرتی ہے اسی طرح پی ٹی آئی سے ڈیل کیاجانا چاہیے، عمران خان کے ساتھ حکومت ایسا رویہ اختیارکرے جیسے دہشت گردوں کے ساتھ کرتی ہے، حکومت کمزور نہیں، چاہتی ہے کہ کسی شہری کی جان نہ جائے۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید نے جو کیا وہ قوم کے سامنے ہے، دونوں خود اعتراف کرچکے ہیں، ادارے کو اپنے ساکھ کیلئے ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، بیانیہ اس کو نہیں کہتے کہ جب آپ اقتدار میں ہوں تو پیرپکڑیں، بیانیہ اس کونہیں کہتے کہ جب آپ اقتدار میں نہ ہوں توگریبان پکڑیں۔ پاکستان کی ہربیماری کی جڑ عمران خان ہے، پاکستان کے ہر مسئلے کے تانے بانے عمران سے ملتے ہیں، پاکستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے، جب میں اس کا نام لیتی ہوں تو مجھے تکلیف ہوتی ہے،بینچ فکسنگ بند ہونی چاہیے، باربار ایک ہی ججز بینچ میں بیٹھیں گے تو سوال اٹھے گا، تجربہ عمران خان کو لانے کیلئے نہیں اپنے مقاصدپورے کرنے کیلئے کیا گیا، ان کو پتا تھا کہ نوازشریف ان کو توسیع نہیں دے گا،اس لیے تجربہ کیا گیا جس نے عمران خان کو صادق و امین کہا وہ بھی آج اس بیان سے پیچھےہٹ رہا ہے۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے شدید تنقید کے بعد بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے کے...
اسلام آباد وفاقی وزراء نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی...
کراچی سینٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ خان صاحب کو یہ سمجھ آگیا ہے کہ وہ پھنس گئے ہیں اب اور اس شکنجے سے باہر...
اسلام آباد اسلام آباد میں پختونخوا ہائوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اللہ سبحان تعالی نے دو مخلوقات جن اور انسان کو دنیا میں...
اسلام آباد بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج سے خطاب کی دعوت پر پہلا اعلیٰ سطحی ردعمل، اسحاق ڈار کا...
پشاور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کر...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے کی صورت حال پر اپنا ذو معنی تنقیدی پیغام...