کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ہم اسے لاشیں کیوں دیں، ماہر قانون عمران شفیق نے کہا کہ توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنا عدالت کی صوابدید پر ہوگا، نمائندہ دی نیوز مہتاب حیدر نے کہا کہ دوست ممالک نے اگست میں پاکستان کو اضافی فائنانسنگ کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا، خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کوئی بات غلط نہیں کہی ہے، عمران خان کے پچھلے دس سال دیکھ لیں مریم نواز کی بات غلط نہیں ہے، نواز شریف پر سسیلین مافیا کا لیبل لگایا گیا کیا اس کی آج کوئی نئی تشریح کی جاسکتی ہے، کیا توہین عدالت کے وہ کیسز جن میں معافی مانگنے کے باوجودلوگوں کو نااہل کیا گیا کیا ان کی کوئی نئی تشریح کی جاسکتی ہے، عمران خان نے ایک ڈاکو کو ساتھ بٹھایا ہوا ہے، چوہدری پرویز الٰہی زمان پارک میں نظر نہیں آیا لیکن اسے پارٹی صدر بنادیا، ، عمران خان کا ماضی دیکھتے ہوئے بات چیت میں ہمیں بے حد محتاط رہنا پڑے گا، عمران خان سے مذاکرات کی صورت میں ہمیں سیاسی نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے، میرے نزدیک عمران خان کی بالکل بھی ساکھ نہیں ہے عمران شفیق نے کہا پی ٹی آئی وکلاء کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جس شخص نے درخواست دائر کی ہے اسے اختیار حاصل نہیں تھا، توشہ خانہ کیس دستاویزی شہادت کا ہے الیکشن کمیشن نے بھی صرف دو گواہ پیش کیے ہیں، توشہ خانہ کیس میں دو تین گواہوں اور ملزم کے بیان او ر شہادت پیش کرنے میں دو تین ماہ سے زیادہ نہیں لگیں گے ،مہتاب حیدر نے کہا آئی ایم ایف نے پاکستان کو واضح کردیا ہے دوست ممالک سے فائنانسنگ سوفیصد کنفرم کیے بغیر اسٹاف لیول ایگریمنٹ نہیں ہوگا، پاکستان کی غیریقینی سیاسی صورتحال اور اعتماد کا فقدان مل کر مشکل صورتحال بنارہی ہے ، شاہزیب خانزادہ نے تجزیے میں مزید کہا کہ ایک او ر ہفتہ گزر گیا اس ہفتے بھی وزیرخزانہ اسحاق ڈا ر کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوا، آئی ایم ایف معاہدہ کیلئے دوست عرب ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ابھی تک اس فنڈنگ کی گارنٹی نہیں ملی ، تجزیے میں مزید کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بات چیت کے حوالے سے بھی بحث جاری ہے ۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے شدید تنقید کے بعد بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے کے...
اسلام آباد وفاقی وزراء نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی...
کراچی سینٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ خان صاحب کو یہ سمجھ آگیا ہے کہ وہ پھنس گئے ہیں اب اور اس شکنجے سے باہر...
اسلام آباد اسلام آباد میں پختونخوا ہائوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اللہ سبحان تعالی نے دو مخلوقات جن اور انسان کو دنیا میں...
اسلام آباد بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج سے خطاب کی دعوت پر پہلا اعلیٰ سطحی ردعمل، اسحاق ڈار کا...
پشاور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کر...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے کی صورت حال پر اپنا ذو معنی تنقیدی پیغام...