اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) آج سے پنجاب میں آٹے پر جنرل سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔ ایک کروڑ 58لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج کے تحت 10‘ 10کلو کے تین تھیلے حکومت مفت دیگی جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں۔ 4کروڑ 74لاکھ تھیلے رمضان میں مفت یوٹیلیٹی سٹورز سے ملے گی۔ فلور ملز مالکان کو سرکاری کوٹہ جو 23سو روپے فی چالیس کلو گرام 648روپے فی دس کلو آٹا تھیلے کیلئے ملا کرتا تھا وہ آج سے ختم ہو گیا ہے۔ اس وقت فلور ملز اوپن مارکیٹ کی 45سو سے 47سو روپے فی چالیس کلو گرام والی گندم کا 15کلو آٹا تھیلا اٹھارہ سو میں فروخت کر رہی ہیں۔ آج سے سرکاری گوداموں سے فلور ملز کو 39سو روپے من گندم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے نئے نظام کے ایس او پیز گزشتہ روز جاری کر دیئے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے سابق وائس چیئرمین عاطف ندیم مرزا نے جمعہ کو رات گئے جنگ کو بتایا کہ جڑواں شہروں اور اٹک میں اوپن مارکیٹ میں گندم 45سو سے 47سو روپے فی چالیس کلو گرام رہی۔ انہوں نے بتایا کہ اس نئے سسٹم کے تحت اٹک میں 5لاکھ 46ہزار 897دس کلو والے آٹا تھیلے‘ رجسٹرڈ مستند مستحقین میں مفت تقسیم کئے جائینگے۔ اس طرح پنجاب بھر میں ایک کروڑ 97لاکھ 95ہزار 25خاندانوں کیلئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 6لاکھ 76ہزار 920میٹرک ٹن مفت گندم ایک ہزار سے زائد فلور ملز مالکان کو مستحق لوگوں میں مفت آٹا تھیلا مہیا کرنے کیلئے مفت دی جائیگی۔پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز‘ ڈویژنل کمشنرز‘ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز فوڈ کو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز بھجوا دیئے گئے ہیں۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو نے جنگ کو بتایا کہ آٹے پر عام سبسڈی کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آج 18مارچ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد اور احساس پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں کے ڈیڑھ کروڑ رجسٹرڈ افراد کو رمضان میں مفت آٹا ملے گا۔ جبکہ دیگر افراد کو بازار سے 3900روپے من گندم خریداری والی ملوں کا تیار کردہ پرائیویٹ آٹا خریدنا پڑیگا۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے شدید تنقید کے بعد بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے کے...
اسلام آباد وفاقی وزراء نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی...
کراچی سینٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ خان صاحب کو یہ سمجھ آگیا ہے کہ وہ پھنس گئے ہیں اب اور اس شکنجے سے باہر...
اسلام آباد اسلام آباد میں پختونخوا ہائوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اللہ سبحان تعالی نے دو مخلوقات جن اور انسان کو دنیا میں...
اسلام آباد بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج سے خطاب کی دعوت پر پہلا اعلیٰ سطحی ردعمل، اسحاق ڈار کا...
پشاور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کر...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے کی صورت حال پر اپنا ذو معنی تنقیدی پیغام...