خاتون کرکٹر جویریہ خان بھی’’کہانی سنو‘‘ کے سحر میں مبتلا

18 مارچ ، 2023

لاہور (جنگ نیوز) پاکستانی ویمن کرکٹر جویریہ خان بھی گلوکار کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کی مداح نکلیں۔ پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل پر جویریہ خان نے کیفی خلیل کا گیت گایا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر جویریہ خان کی آواز کی لوگ بہت زیادہ تعریف بھی کر رہے ہیں۔