فاسٹ بولنگ جارحانہ انداز کا نام ہے، عامر جمال

18 مارچ ، 2023

کراچی (نمائندہ خصوصی) پشاور زلمی کے پیسر عامر جمال کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولنگ جارحانہ انداز کا نام ہے، جب قومی ٹیم میں آیا تھا اس حوالے سے کوچ شان ٹیٹ سے بات ہوئی تھی۔ یونائیٹڈکے خلاف ہم ایک دو وکٹ گرنے کے انتظار میں تھے۔ شکر ادا کرتا ہوں کہ اہم میچ میں پرفارمنس ہوئی، کوچ نے ہمیں ٹائم آؤٹ میں کہا تھا کہ پلان کے مطابق کھیلیں اور اسی کے مطابق ہمیں ہیلز اور صہیب مقصود کی وکٹیں ملیں۔ بابر اعظم نے اپنے بولرز کو ہمیشہ بیک کیا،ب تبھی یہ والی پرفارمنس بولروں نے دی۔