پی سی بی چیف آج دبئی روانہ ہونگے

18 مارچ ، 2023

لاہور،کراچی  (نیوز رپورٹر ،نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی ہفتے کو ،پاکستان سپر لیگ فائنل کے چند گھنٹے بعد لاہور سے دبئی روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اور ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے جبکہ سی ای او فیصل حسنین اور سی او او سلمان نصیر جمعے کو دبئی پہنچ گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس 18 سے 20 مارچ جبکہ ایشین کرکٹ کونسل ایگزیکٹو کا اجلاس 21 مارچ کو دبئی میں ہوگا۔ آئی سی سی میٹنگز میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دے گا ۔