نیول چیف سیلنگ،ونڈ سرفنگ میں قاسم کی پہلی پوزیشن برقرار

18 مارچ ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پہلی چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا کے دوسرے دن جمعے کو تینوں درجات میں مزید تین، تین ریسسز کا انعقاد ہوا۔ونڈسرفنگ ایونٹ میں پاکستان کے قاسم عباس نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی، ملائیشیا کے عزیزالدین بن عبدالرانی دوسرے اور پاکستان کے محمد رفران تیسرے نمبر رہے، لیزر اسٹینڈرڈ میں ملائشیا کے اولمپئن نظام آفندی نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، ان کے ہم وطن اسری زمان دوسرے اور تھائی لینڈ کے بوونن چنرم تیسرے نمبر پر رہے، 4.7 کلاس انڈر18 میں سنگا پور کے اسحاق گو اول رہے ۔