شکیب سے تقریب میں بدتمیزی بھگڈر کے دوران گرنے سے بچ گئے

18 مارچ ، 2023

کراچی (نمائندہ خصوصی)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن ایک تقریب میں بھگدڑکے دوران حادثے سے بال بال بچ گئے۔ ڈھاکا میں ایک تقریب سے واپسی پر انہیں مداحوں نے گھیر لیا، ان کو دھکے دیے اور شرٹ بھی کھینچی گئی۔ رپورٹس کے مطابق اس دوران وہ گرتے ہوئے بھی بچے تاہم انہوں نے اپنے غصے پر قابو رکھا اور مسکراتے رہے۔