قومی جونیئر گرلز ٹیم کے چنائو کے لئے ایک روزہ اوپن ٹرائلز 19 مار چ کو ہوں گے

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد ( جنگ نیوز ):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر گرلز ٹیم کی سلیکشن کے لیے ایک روزہ اوپن ٹرائلز 19 مارچ کو ایس اے گارڈن ٹاؤن، لاہور ہونگے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چار رکنی فومی الیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے۔محمد ریاض سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہونگے ۔