پہلا ون ڈے، بھارت نے آسٹریلیا کو ہرادیا

18 مارچ ، 2023

ممبئی (جنگ نیوز) بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد لو اسکورنگ میچ میں آسٹریلیا کوپہلے ون ڈے میں پانچ وکٹ سے ہرادیا۔ 189 کے جواب میں ہوم سائیڈ نے 39 پر چار وکٹ گنوادیے تھے، اس موقع پر کے ایل راہول 75 اور رویندرا جدیجہ 45 نے 108 رنز کی شراکت قائم کرکے فتح یقینی بنادی۔ اس سے قبل کینگروز 40ویں اوور میں 188 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔