کراچی (نمائندہ خصوصی) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بڑے میچ میں بڑے دل سے کھیلنا ہوتا ہے، ہم نے دل کے ساتھ بیٹنگ کی۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ پلان یہی تھا کہ نئے گیند پر اسکور بن سکتا ہے۔ طاہر بیگ کو کریڈٹ جاتا ہے۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ جب موقع ملے بیٹنگ میں بھی کروں۔ ہفتے کی شام بڑا دن ہے کوشش کریں گے ایک بار پھر لاہور والوں کے دل جیتیں۔ بڑے گیم میں دباؤ ہوتا ہے۔ لاہور اور پشاور نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے ۔ پلیئر آف دی میچ مرزا طاہر بیگ نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے اعتماد دیا جس سے حوصلے بلند ہوئے۔ شاہین بھائی بھی حوصلے بڑھاتے رہے۔ یہی سوچ رہا تھا کہ تیس پنتیس گیندیں ضرور کھیلنی ہے۔ ادھر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا اسکور کم تھا ۔ لاہور کے بولروں کو کریڈٹ دینا ہوگا ہمارا اسکور185ہونا چاہیے تھا۔ہماری شکست کی وجہ بولنگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ جب نوجوان کھیلتے ہیں تو ان کے ساتھ بات چیت کرتا رہتا ہوں ان کو اعتماد دیتا ہوں۔ حارث اور صائم ایوب نے جس طرح ٹورنامنٹ کھیلا وہ قابل تعریف ہے۔ میں اپنی کارکردگی سے اس وقت مطمئن ہوتا جب ٹیم کامیابی حاصل کرتی ۔ اگلے ٹورنامنٹ میں مزید بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔
لاہور پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری عاطف رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں روایت سے ہٹ کر کامیابی سے...
لاہور پاکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ امتیاز رشید قریشی، مرکزی نائب صدر کنور خالد علی خان، مرکزی سیکرٹری جنرل...
لاہورسینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید کی زیر صدارت محرم الحرام...
لاہور پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ معلوم تھا آئی ایم ایف کے بھگت متوازن بجٹ نہیں بنا...
لاہور پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، جسے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،...
لاہورپاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے Sanascendant Development Group کے تعاون سے آج PCJCCI سیکرٹریٹ میں...
لاہورپاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے لاہور کے ایک مقامی تعلیمی ادارے...
لاہور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ نوجوان ڈاکٹرز جدید...