لاہور،کراچی (نیوز رپورٹر،نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ8 میں پشاور زلمی کے لئے کھیلتے ہوئے بابر اعظم نے سب سے زیادہ522رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ گیارہ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بناکر وہ محمد رضوان سے آگے نکل گئے۔ قذافی اسٹیڈیم میں جمعے کو لاہور قلندرز کیخلاف اننگز کے دوران انہوں نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم نے پی ایس ایل 6 میں554 رنز بنائے تھے۔ محمد رضوان فائنل سے قبل516رنز بنا چکے ہیں۔ دریں اثنا سپر لیگ میں پشاور زلمی اب تک 50 میچ کر سب سے زیادہ میچ جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے تمام آٹھ سیزن میں 92 میچز کھیل کر 50جیتے ہیں، ایک میچ سپر اوور جبکہ 49میچز براہ راست مقابلے کے ذریعے جیتے۔ پشاور زلمی تمام ایڈیشن کا پلے آف کھیلنے والی واحد ٹیم ہے، اس کی کامیابیوں کا تناسب 54.39 فیصد ہے۔ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ میچز ہارنے کا ریکارڈ کراچی کنگز کا ہے، کراچی کنگز کو 85 میں سے 50 میچز میں شکست ہوئی۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنسی خیز مقابلے میں شکست دے کر پی ایس ایل میں 50 ویں جیت اپنے نام کی تھی۔
کاہنہنشترٹاؤن رجسٹریشن برانچ میں دوہفتوں سے نئی رجسٹریوں کاکام بند ہونے سے حکومت کواشٹام ڈیوٹی اور ایف بی...
لاہورپرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا کہ دین اسلام خواتین کے حقوق کا...
لاہور بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ماہ صیام کی آمد پر اپنے...
لاہور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ طلباء و...
لاہورپولیس کی جانب سے11دن گذرنے کے باوجود تاحال فیروز والہ کے علاقہ میں سرکاری ہسپتال میں گن پوائنٹ پر خاتون...
لاہورانٹرپینیور، آرگینک خوراک پرریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ خلیجی اور مغربی...
لاہورصوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کے نرخوں میں ریلیف کی فراہمی جاری ہے،چیئرمین پنجاب ماڈل بازار کمپنی ملک...
لاہورلاہور پولیس نے ماہِ صیام کے آغازپر مساجد کی سکیورٹی اور کرائم کنٹرول پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ ڈی...