شعیب خان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )شعیب خان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ شعیب خان نے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پاکستان نمبر8 عبداللہ عدنان کو شکست دی ۔جی ایچ کیو ٹینس کورٹ میں 42ویں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پاکستان نمبر 2 شعیب خان نے پاکستان نمبر 8 عبداللہ عدنان کو 3-6 اور 6-7 سے شکست دے کر فتح حاصل کی ۔اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی میجر جنرل ریٹائرڈ اصغر نواز تھے۔