کراچی (نمائندہ خصوصی) لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ شعیب اختر کو دیکھ کر بولنگ شروع کی۔ پاکستان ٹیم میں آنے کا خواب پورا ہوگیا ، ملک کی نمائندگی ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے، میں نے اپنا مقصد پانے کیلئے بہت محنت کی ہے ، جتنا بتاؤں اتنا کم ہے۔ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں بھی اچھا پرفارم کیا اور اس مرتبہ بھی اس کیلئے کوشش کی ، قومی ٹیم میں نام آنے پر خوش ہوں۔ شاہین آفریدی اور حارث رؤف سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، کیمپ میں ان سے سیکھ کر میچز میں اسی طرح کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ جمعے کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کو دیکھ رہا ہوں وہ ہمارے اسپیڈ اسٹار رہے ہیں ۔ انفرادی کارکردگی کے ساتھ ہماری ٹیم لاہور قلندرز بھی اچھا کر رہی ہے، پی ایس ایل 7جیتا، اب بھی اسی کوشش میں ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کیا جہاں موقع ملا کھیلا اور پرفارم کیا۔ ڈیتھ اوورز کیلئے بڑی محنت کرتا ہوں، آف سیزن میں گھنٹوں پریکٹس کرتا ہوں، میرا گول یہی ہے کہ جو اس وقت کر رہا ہوں اس سے اچھا پاکستان ٹیم کے لیے کروں۔ نوجوان فاسٹ بولرز بہت آرہے ہیں۔
لاہور پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری عاطف رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں روایت سے ہٹ کر کامیابی سے...
لاہور پاکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ امتیاز رشید قریشی، مرکزی نائب صدر کنور خالد علی خان، مرکزی سیکرٹری جنرل...
لاہورسینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید کی زیر صدارت محرم الحرام...
لاہور پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ معلوم تھا آئی ایم ایف کے بھگت متوازن بجٹ نہیں بنا...
لاہور پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، جسے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،...
لاہورپاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے Sanascendant Development Group کے تعاون سے آج PCJCCI سیکرٹریٹ میں...
لاہورپاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے لاہور کے ایک مقامی تعلیمی ادارے...
لاہور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ نوجوان ڈاکٹرز جدید...