نارملائزیشن کمیٹی کی فیفا اور اے ایف سی حکام سے ملاقات

18 مارچ ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے وفد کی فیفا اور اے ایف سی حکام سے روانڈا میں فیفا ملاقات میں پاکستان فٹبال کے معاملات کا جائزہ لیا گیا، وفد میں این سی کے چیئرمین ہارون ملک، شاہد نیاز کھوکھر اور سعود ہاشمی شامل ہیں۔وفد نے فیفا اور اے ایف سی حکام کو پی ایف ایفانتخابات کے سلسلے میں پیش رفت اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ فیفا حکام نے جمہوری عمل کو مکمل کرنے کیلئے نارملائزیشن کمیٹی کو سپورٹ کا یقین دلایا۔ کانگریس میں پی ایف ایف حکام اورروانڈا، سعودی عرب، فلسطین، قطر، جاپان، نیوزی لینڈ، بھارت اور بھوٹان میں کھیل کے فروغ کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔