ایشین بیس بال کا اجلاس فخر شاہ کی جاپان روانگی

18 مارچ ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ ہفتے کو ہونےوالے بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاپان روانہ ہوگئے۔ فخر شاہ ایشیائی تنظیم کے نائب صدر بھی ہیں، ،روانگی سے انہوں نے کہا کہ اگر ہر صوبے اور وفاق میں کم از کم ایک ایک بیس بال فیلڈ اور بیس بال اسٹیڈیم بن جائیں تو ہم ویسٹ ایشیا کے بعد ایشیا میں بھی اپنی رینکنگ بہتر کرلیں گے۔