لاہور (نیوزرپورٹر) قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے چھٹے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز کو 20 رنز سے شکست دیدی۔دوحہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، ہاشم آملہ 68 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔دیگر کھلاڑیوں میں جیک کیلیس 56، کرس گیل 2 جبکہ کپتان شین واٹسن 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ایشیا لائنز کی جانب سے محمد عامر اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں ایشیا لائنز کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپل تھرنگا 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، تھیسارا پریرا 12، محمد حفیظ 13، مصباح الحق 5، عبدالزاق 9 رنز بنا سکے جبکہ کپتان شاہد آفریدی 26 اور دلشان 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایشیا لائنز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں محض 130 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ۔
لاہور تھانہ مزنگ پولیس شہریوں کو لوٹنے والا 2 رکنی فیکا ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا تھانہ مزنگ پولیس نے خفیہ...
لاہور جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،ڈپٹی سیکرٹریز جنرل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی...
لاہور پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت11روپے اضافے سے595روپے رہی، زندہ برائلر مرغی کی قیمت8روپے اضافے سے...
لاہور پاکستان انڈسٹریل ّاینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پیاف فہیم الرحمان...
لاہور مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے لاہور میں منعقدہ "مسٹر جونیئر" اور "مسٹر...
اسلام آباد حکومت روف سو لر پینل کے ٹیرف کو 21روپے فی یونٹ سے کم کرکے7.5سے 11روپے فی یونٹ کرنے پر غور کررہی ہے ۔...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں 4کروڑ سے زائد بھکاری 40ارب روپے...
لاہور الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے سی ای او ثاقب الطاف نے ایکسپو سینٹرمیں تین روزہ پاکستان ایگرو شو 2024ء کا...