ویلز اوپن ، آئیگانتالیہ سویٹیک اور ایلینا ریباکینا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

18 مارچ ، 2023

کیلیفورنیا (اے پی پی) پولینڈ کی عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈکھلاڑی آئیگا نتالیہ سویٹیک اور ایلینا ریباکینا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ انڈین ویلز اوپن ٹینس ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی ٹاپ سیڈکھلاڑی آئیگانتالیہ سویٹیک نے رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کو شکست دی جبکہ قزاخستان کی ایلینا ریباکینا نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا کو مات دے کر ٹاپ 4 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔