کراچی (نمائندہ خصوصی) سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے اانکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بحیثیت کھلاڑی اس وقت کے ہیڈ کوچ جاوید میاں داد سے بدتمیزی کی تھی بعد میں غلطی کا احساس ہونے پر سعید انور کے ساتھ ان کے گھر جاکر معافی مانگی تھی۔ ایک یوٹیوب انٹرویو میں سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ انجری کی وجہ سے پریشان تھا، کوچ جاوید میانداد سے بات کی تو صحیح جواب نہیں دیا جس پر واقعہ پیش آیا۔ میری آواز تیز تھی،غصے میں جاوید بھائی سے کہا کہ آپ کو پتہ ہوگا مجھے کھلائیں گے یا نہیں! ورنہ گھر بھیج دیں، تو انہوں نے مجھے جواب دیا کہ بدتمیز اپنی آواز نیچے کرو تو میں غصے میں تھا تو کہہ دیا میں آپکو مار بھی سکتا ہوں۔ جب مجھے غلطی کا احساس ہو تو سعید انور اور میں جاوید میانداد کے گھر گئے جہاں میں نے اُن سے معافی مانگی، تو جاوید میانداد نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے گلے لگایا اور معاملہ ختم کردیا۔ اس واقعہ کے بعد ایسا کبھی نہیں ہوا کہ جاوید بھائی نے مجھ سے صحیح سے بات نہ کی ہو بلکہ ٹیم میں بھی کھیلا بعدازاں ہم نے سرکاری ٹی وی پر ایک ساتھ کام کیا۔
لاہور شوکت خانم میموریل ٹرسٹ نے ’’کینسر کے خلاف ہم تیار ہیں‘‘ کے عنوان سے زکوٰۃ جمع کرنے کی مہم کا آغاز کر...
کراچیفلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے فوج کو...
سری نگر مقبوضۃ جموں وکشمیرکے سرمائی دارالحکومت جموں میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقبوضہ جموں و...
لاہور فیفا نے موجودہ نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں 31جولائی 2025تک توسیع کردی۔ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ججز...
لاہورباٹا پور کے علاقہ جلو موڑ کے قریب دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازع پرفائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جاں...
باراچنارپاراچنار میں پیٹرول اور ڈیزل کا بحران شدیدہوگیاجس کے بعد 1200 روپے لیٹر تک فروخت ہونے لگا،لوگ ایک جگہ...
اسلام آباد فروری 2024 میں منعقدہ عام انتخابات کے تنازعات کو حل کرنے کے لیے بنائے گئے ٹربیونلز نے امیدواروں کی...