کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ قائم کردیا ہے۔ سید محمد ظاہر شاہ کو ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ مقرر کیا گیا ہے، اس شعبے کو ہاکی کی بہتری ، فروغ اور مقبولیت میں اضافہ کے ساتھ کھلاڑیوں ، ٹیکنیکل آفیشلز، ایمپائرز، کوچز کے ڈویلپمنٹ پروگراموں کی ترویج اور عملدرآمد سمیت ڈومیسٹک انفراسٹرکچر میں بہتری لانے، گراس روٹ لیول پر درپیش مسائل اور انکے احسن تدارک کا ٹاسک دیا گیا ہے۔صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد ڈیپارٹمنٹ میں ظاہر شاہ کے علاوہ صوبائی ڈائریکٹرز ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ میں رائے عثمان اکبر (پنجاب)، گلفراز احمد خان (سندھ)، حبیب اللہ کاکڑ (بلوچستان)، ضیاء الرحمٰن بنوری (کے پی کے)، میجر ر طارق احمد ورک (اسلام آباد)، محمد مشتاق خان ( آزاد کشمیر) اور منور عباس (گلگت،بلتستان) شامل ہیں۔ سید علی عباس ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کوآرڈنیٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ صوبائی ڈائریکٹرز ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ اپنے اپنے دائرہ کار میں اس پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
لاہور گورنر پنجاب اور صدر پنجاب ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی سرپرستی اور قیادت میں...
لاہورKIPSانٹری ٹیسٹ کی طرف سے پاکستان کے مختلف شہروں میں ’’کیرئیر سیمینارز2026‘‘ منعقد کیئے جارہے ہیں۔ان...
لاہورجدید ترین طبی سہولیات اور مقدس مقامات پر زائرین کے لیے باوقار و بلا تعطل سہولتوں کی فراہمی اولین...
لاہور عالمی یومِ انسدادِ تمباکو 2026 کے موقع پر ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ تمباکو اور نکوٹین مصنوعات...
لاہور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی CHISEL لیب نے Allied Bank کے ساتھ ایک اسٹریٹجک تعاون کا آغاز کیا ہے، جس...
لاہور عوامی رکشہ یونین کے زیرِ اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے اور ہائی وے پولیس ملتان...
لاہور پ ر)اس سیمینار کے مہمانِ خصوصی پاکستان کی معروف ایڈورٹائزنگ ایجنسی، Synergy Group کے بانی اور سی ای او، محترم...
لاہورسیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے اپنی بے...