ہاکی ہمارا قومی کھیل ، اس کی ترقی کیلئے ایسوسی ایشن دن رات کوشاں ہے ،جاوید اقبال

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد ( جنگ نیوز):پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے سیکرٹری جنرل پروفیسر رائو جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی ترقی کے لئے ایسوسی دن رات کوشاں ہے اور ہمیں کھیلوں میں ترقی کے لئے میدان آباد کرنے ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔