نشان مدوشکا کا سری لنکا کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو

18 مارچ ، 2023

ویلنگٹن (اے پی پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز نشان مدوشکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ نشان مدوشکا نے بیسن ریزرو، ویلنگٹن کے مقام پر میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ نشان مدوشکا سری لنکا کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 163 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔