لاہور(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 2 گھنٹے تک مرد و خواتین قیدیوں کے مسائل سنے اور جیل میں فراہم کردہ سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا ، مریضوں کو اچھا علاج معالجہ اور ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گردے و جگر کے امراض میں مبتلا قیدی مریضوں کا علاج پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ سے کرایا جائے اور اس ضمن میں پی کے ایل آئی کا فوکل پرسن مقرر کیا جائے۔ خواتین قیدیوں کے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر اور ڈے کیئر سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیدی بھی انسان ہیں، انہیں بنیادی سہولتوں ملنی چاہئیں۔سزائیں پوری کرنے والے قیدیوں کو رہا کرانے کے لئے اقدامات کریں گے۔ایک قیدی کے لئے ایک چارپائی ہونی چاہیئے۔3 خواتین قیدیوں کے لئے ایک چارپائی ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ جس قیدی خاتون کے والد انتقال کر گئے ہیں کو پیرول پر رہاکرنے کا فوری انتظام کیا جائے۔ سزائیں پوری کرنے کے باوجود جیل میں بند قیدیوں کی رہائی کے لیے عدلیہ سے بات کریں گے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر کو بھی فوری طلب کیا اور انہیں مسائل کے حل اور جیل کے باقاعدہ دورے کرکے صورتحال کا تسلسل کے ساتھ جائزہ لینے کی ہدایات دیں، وزیراعلیٰ نے ایک اجلاس میں ڈینگی اور کورونا سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کاحکم دیتے ہوئے کہاہے کہ انسداد ڈینگی کے کیلنڈر پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ سب کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
لاہور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر...
لاہو ر حلقہ این اے،123،پی پی،146،سےمسلم لیگ کے سینئر رہنماء ڈاکٹرمحمدطارق مرزا نےمیاں محمدشہبازشریف سےمطالبہ...
لاہورکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ لاہور میں گندم خریداری کا ہدف 99فیصد حاصل کرلیا۔ ننکانہ و...
لاہور ڈائریکٹر جنرل انسانی وسائل لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی آضیہ شعیب نے بختیار میموریل کمپیوٹر ٹریننگ...
لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں فوڈ اینڈ ہائیڈرو پاور کے لیے پانی کے ذخائر کے موضوع...
لاہور ہومیو پیتھک فارماسیوٹیکل اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر امان اللہ بسمل کی قیادت میں...
مستونگ/کوئٹہ پولیو مہم کے دوران حفاظت پر مامور پولیس کانسٹیبل نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید...
پشاور پشاور میں نو اور دس مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ملزم عمر نے...