عمران کوسیاست کیلئےلاش چاہیے،حکومت دینانہیں چاہتی،(ن)لیگ

18 مارچ ، 2023

لاہور،نارووال،کراچی(خصوصی نمائندہ ،نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)مسلم لیگ (ن) کےرہنمائوںنےکہاہےکہ عمران خان کوسیاست کیلئےلاش چاہیےاور حکومت دینانہیںچاہتی ،بزدل شخص گھر میں بیٹھا ہوا ،اداروں کیخلاف شہریوں کولاکھڑاکیاہے،لاہور میںمیڈیا سے بات کرتےہوئےوزیرریلوے سعدرفیق نے کہاکہ عدالت میںحاضر نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، ریاست کیخلاف جانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،اس نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ،عمران خان نے جتھوں کی سیاست کو رواج دیا،پی ٹی آ ئی کے کارکنوں نے جتھوں کے ذریعے عدالتوں پر چڑھائی کی، ۔نارووال میںمیڈیاسےبات کرتے ہوئے احسن اقبال نےکہا کہ عمران خان اپنی انا کیلئے نوجوانوں کی قربانی دینا چاہتا ہے۔شاہدخاقان عباسی نےکراچی میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ بزدل شخص گھر میں بیٹھا ہوا ہے، عمران خان کو سیاست کرنے کیلئے لاش چاہیے، حکومت ان کو دینا نہیں چاہتی، سابق وزیراعظم عدالتی حکم نہیں مانے گا تو کل کوئی بھی نہیں مانے گا۔ عدالت جیسی بھی ہو آپ کو اعتماد ہو یا نہیں آپ کو پیش ہونا ہوتا ہے، لیڈروں کو عدالتوں میں جانا پڑتا ہے اور تکلیف بھی اٹھانی پڑتی ہے، عمران خان کو عدالتوں یا قانون کی پرواہ نہیں صرف اپنی جان کی پرواہ ہے، جس کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں انہیں پیش ہونا ہے۔