شنگھائی فورم ، پاکستان میں سماجی، طبی ، سرگرمیوں کو فروغ دیا جائیگا،چینی قونصل جنرل

18 مارچ ، 2023

لاہور (جنرل رپورٹر )شنگھائی فورم کے تحت پاکستان میں سماجی، طبی اور ثقافتی شعبے میں سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا،چین کی موجودہ طبی، سماجی ترقی،مالیاتی نمو اور پیش رفت کو پاکستان کے ساتھ چائنیز میڈیکل ایسوسی ایشن اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ذریعے شیئر کیا جائے گا۔ یہ بات لاہور میں چینی قونصل جنرل نے اپنے دفتر میں پی ایم اے لاہور کے وفد سے ملاقات میں کہی ۔ پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے اور بیمار انسانیت کی مدد کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے دائرہ کار میں مشاورت اور رسمی کارروائیوں کے بعد لاہور میں ’’پاک چائنا ہسپتال‘‘ قائم کرے گا۔چینی انتظامیہ کی طرف سے انتظامی امور کے بعد چینی قونصلیٹ لاہور میں ویزا سیکشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔پی ایم اے کو لاہور میں ویزہ سیکشن کے قیام تک چین کے دورے کے لیے ویزوں کے اجراء کے لیے چینی قونصلیٹ لاہور میں خصوصی حیثیت دی گئی۔پاک چائنہ میڈیکل کوریڈور کے تحت مریضوں کے علاج اور پیشہ ور افراد کی استعداد کار بڑھانے کے لیے سائنو پاک میڈیکل ٹورازم کا اجراء کیا جائے گا۔اجلاس پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی کے شکریہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور ژاؤ شیرین نے بھی پی ایم اے کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔