موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان میں شدید اثرات مرتب کیے ہیں ،شیری رحمان

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے جمعہ کو یہاں عالمی بینک کی جانب سے "ملکی ماحولیاتی اور ترقیاتی رپورٹ" کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے حالیہ عرصے میں سیلاب اور ماحولیاتی تبدیلی کے دیگر واقعات سے پیدا ہونے والے انسانی بحران دیکھے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان میں شدید اثرات مرتب کیے ہیں۔