ایٹمی پروگرام محفوظ، دبائو سے پاک ہونیکا بیان انتہائی خوش آئند، شیخ رشید

18 مارچ ، 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایٹمی اور میزائل پروگرام مکمل محفوظ اور دبائو سے پاک ہونے کا بیان انتہائی خوش آئندہ ہے اپنے ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہے جس سے پورا صوبہ متاثر ہے، چوروں اور چوکیداروں میں کبھی صلح نہیں ہو سکتی، 90دن میں الیکشن آئین کا سب کو حکم ہے۔